کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 75
۲۔ خاوند بیوی سے ہمبستری کرنے سے پہلے اس کی پیشانی کو(محبت سے) پکڑے ، اللہ تعالیٰ کا نام لے اور بر کت کی دعا کرے اور یہ دعا پڑھے: اللھم إني أسألک من خیر ھا وخیر ما جبلتھا علیہ وأعوذبک من شرھا و شرما جبلتھا علیہ ۔ ( سنن ابی داود: ۲۱۶۰ وھو حسن ) ۳۔ ہمبستری کرنے سے پہلے یہ دعا پڑھے: باسم اللّٰه اللھم جنبنا الشیطان و جنب الشیطان ما رزقتنا ۔ ’’ اللہ کے نام کے ساتھ ، اے اللہ تو ہمیں شیطان سے محفوظ رکھ اورہمارے رزق کو بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔‘‘ ( صحیح البخاری:۶۳۸۸) اس کا فائدہ بھی اس حدیث میں مذکور ہے کہ اگر ( اس دوران میں ) اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اولاد عطا کر دے تو اس کو شیطان کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ جماع کرنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ نِسَاؤُ کُمْ حَرْثٌ لَّکُمْ فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ ﴾ [ البقرہ: ۲۲۳] تمہاری عورتیں تمہارے لیے کھیتی ہیں، سو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ۔ تنبیہ:دبر میں جماع حرام ہے۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ملعون من أتیٰ امرأۃ في دبرھا ۔ ’’ جو شخص عورت سے اس کی دبر میں جماع کرے وہ لعنتی ہے۔ ‘‘(أبو داود: ۲۱۶۲ ، النسائي في الکبریٰ: ۹۰۱۵ ، ابن ماجہ: ۱۹۲۳ ، وإسنادہ حسن )