کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 72
رات اور عیدین ایام تشریق ( ۱۱۔۱۲۔۱۳ ذوالحجہ ) کی راتوں کو تکبیریں کہنا: عورتیں ابان بن عثمان اور عمر بن عبدالعزیز رحمہم اللہ کے پیچھے مسجد میں ایام تشریق کی راتوں میں تکبیریں کہتی تھیں۔ (صحیح البخاری قبل ح ۹۷۰ ) رات کو قربانی کرنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ وَیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہِ فِیْٓ اَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلٰی مَارَزَقَھُمْ مِّنْم بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ ﴾ ’’اور جو جانور ہم نے انھیں عطا کئے ہیں ان پر مقررہ دنوں میں اللہ کا نام لیں (ذبح کریں)۔‘‘ ( الحج:۲۸) مقررہ دنوں میں ان کی راتیں بھی شامل ہیں نفی کی کوئی صریح دلیل چاہئے۔