کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 61
رات اور جنازہ میت رات کو دفن کرنا: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسے آدمی (کی قبر) پر نمازِ جنازہ پڑھائی جسے رات کو دفن کیا گیا تھا۔۔۔ (صحیح البخاری: ۱۳۴۰) اس حدیث پر امام بخاری رحمہ اللہ نے باب باندھا ہے کہ ’’ رات کو دفن کرنا ‘‘ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ رات کو دفن کئے گئے ۔ (صحیح البخاری: قبل ح ۱۳۴۰ ) حافظ ابن حجر رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ ان صحابہ کا یہ عمل جواز میں اجماع کی مانند ہے۔(فتح الباری ۳-۲۶۷) اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بھی رات کو دفن کیا گیا تھا۔ ( صحیح البخاری: ۴۲۴۰، ا۴۲۴) امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ: ’’ بہت زیادہ محدثین نے رات کو دفن کرنے کی اجازت دی ہے۔ ‘‘ ( سنن الترمذی تحت ح ۱۰۵۷)