کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 59
وتروں سے سلام پھیرنے کے بعد کی دعاء: تین دفعہ کہے: ’’سبحان الملک القدوس‘‘ دو دفعہ پست آواز میں۔ (سنن ابو داؤد:۱۴۳۰وھو صحیح) اور تیسری دفعہ اونچی آواز میں۔ (سنن الدارقطني:۲/۳۱،سنن الکبری للبیھقي:۳/۳۹) اور آخر میں کہے: ’’رب الملائکۃ والروح‘‘ (سنن الدارقطني:۲/۳۱،سنن الکبری للبیھقي: ۳/۴۰) نمازِ تہجد: سیدنا ابو ہریرہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أفضل الصلاۃ بعد الفریضۃ: صلاۃ اللیل‘‘ فرض نماز کے بعد سب نمازوں سے افضل تہجد کی نماز ہے۔‘‘ ( صحیح مسلم: ۱۱۶۳) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لئے رحمت کی دعا کی ہے جو رات کو اٹھاپھر نماز(تہجد) پڑھی اور اپنی عورت کو جگایا پھر اس نے ( بھی ) نماز پڑھی ۔۔ ( سنن ابی داود: ۱۳۰۸، وسندہ حسن ، اس حدیث کو حاکم [المستدرک ۱-۴۰۹] ذہبی ، ابن خزیمہ [۱۱۴۸] اور ابن حبان [ ۶۴۶] نے صحیح قرار دیا ہے۔) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کا غالب معمول بیان فرماتی ہیں کہ: ’’ماکان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم م یزید في رمضان ولا في غیرہ علٰی احدی عشرۃ رکعۃ۔۔۔‘‘ رمضان ہو یا غیر رمضان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔(صحیح البخاری: ۱۱۴۷، صحیح مسلم: ۷۳۸) نمازِ تراویح: نماز ِ تراویح گیارہ رکعات ہے ۔