کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 51
سیدنا عبداللہ ( بن مغفل ) المزني رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ صلوا قبل صلاۃ المغرب‘‘ قال في الثالثۃ: ’’لمن شاء‘‘ کراھیۃ أن یتخذھا الناس سنۃ۔ ’’ تم مغرب سے پہلے ( دو رکعت) پڑھو (یہ آپ نے دو مرتبہ فرمایا) تیسری بار فرمایا: جو چاہے پڑھے اس بات کو ناپسند سمجھتے ہوئے کہ کہیں اس ( نفلی نماز) کو سنت (ضروریہ یعنی فرض ) نہ بنا لیں ۔‘‘ (صحیح البخاری: ۱۱۸۳) سنن ابی داود میں یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ صلوا قبل المغرب رکعتین‘‘ مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو۔ (ح۱۲۸۱، وسندہ صحیح) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( خود بھی ) مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں ۔ (صحیح ابن حبان: ۱۵۸۶، وسندہ صحیح) صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ان دو رکعت کا اہتمام کرتے تھے۔ (صحیح البخاری: ۱۱۸۴) نمازِ مغرب کے بعد دو رکعت پڑھنا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے ساتھ مغرب کی نماز پڑھتے ، پھر ( گھر میں ) داخل ہوتے اور دو رکعت (سنت ) پڑھتے۔ ‘‘ (صحیح مسلم: ۷۳۰) وہ بارہ رکعات نفلی نماز جن کے دن اور رات میں پڑھنے سے جنت میں گھر بنایا جاتا ہے اس میں نماز مغرب کے بعد کی دو رکعتیں بھی ہیں۔ ( سنن الترمذی:۴۱۵ وقال: حسن صحیح ) مغرب اور عشاء کے درمیان نفلی نماز: اس کی تعداد متعین نہیں، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے