کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 48
۱: فرض
۲: نوافل
فرضی نمازیں:
یہ دو ہیں: نمازِ مغرب اور نمازِ عشاء
نمازِ مغرب:
اس میں تین رکعات فرض ہیں۔ ( مسند احمد ۶-۲۷۲ ح ۲۶۸۶۹ وسندہ حسن لذاتہ)
سفر میں بھی اس کی تین رکعات پڑھی جاتی ہیں۔ ( صحیح ابن حبان ۴-۱۸۰ ح ۲۷۲۷ ، صحیح ابن خزیمہ ۲-۷۱ ح ۹۴۴ وسندہ حسن )
حالتِ سفر میں تین رکعات پڑھنے پر اجماع بھی ہے۔ ( مراتب الاجماع از ابن حزم ص ۲۴ ، ۲۵)
اس پر بھی اجماع ہے کہ مغرب کی نماز غروبِ آفتاب کے بعد واجب ہوتی ہے۔ ( کتاب الاجماع از ابن المنذر مترجم ص ۲۴)
جب تک شفق غائب نہ ہو نمازِ مغرب کا وقت رہتا ہے۔ (صحیح مسلم: ۶۱۲)
نمازِ عشاء:
اس کی چار رکعت فرض ہیں۔ ( مسند احمد ۶-۲۷۲ ح ۲۶۸۶۹ وسندہ حسن لذاتہ)
سفر میں اس کی دو رکعات پڑھنی فرض ہیں ۔ ( ایضا وصحیح مسلم: ۶۸۷)
اور حالتِ خوف میں ایک رکعت فرض ہے۔ ( صحیح مسلم: ۶۸۷)
شفق غائب ہوتے ہی عشاء کا وقت شروع ہو جاتا ہے اور آدھی رات تک رہتا ہے۔(صحیح مسلم: ۶۱۲، نیز دیکھئے:صحیح البخاری: ۵۷۲)
اگر نمازی جلدی آجائیں تو جلدی جماعت کروائی جائے اور اگر نمازی لیٹ آئیں تو پھر نماز بھی لیٹ کرو ائی جائے۔ (صحیح البخاری: ۵۶۰)