کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 32
نیت کے فوائد: سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ قرآن و حدیث کے ایک اہم اصول پر عمل ہو جائے گا۔ حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ ۱۔ ’’کیونکہ نیت خالص اللہ کے لیے عمل کرنے کو ممیز کرتی ہے ا س عمل سے جو غیر اللہ کے لیے کیا جائے ۔ ۲۔ اعمال کے مرتبو ں میں تمیز کرتی ہے یعنی فرض کو نفل سے ۔ ۳۔ عبادت کو عادت سے تمیز کرتی ہے جیسے روزے ہیں ۔‘‘ (فتح الباری:۱-۱۸۰)