کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 228
﴿اصول حدیث ﴾پر جو کتب مکمل کر چکا ہوں درج ذیل ہیں ۔ (۱) احناف کے اصول حدیث کا پوسٹمارٹم(شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتب سے ماخوذ ہے) (۲) اصول حدیث اور حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ (حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی کتب وغیرہ سے ماخوذ ہے ) (۳) اصول المحدثین فی فھم المحدث الالبانی(شیخ البانی رحمہ اللہ کی کتب سے ماخوذ ہے) (۴) تیسیر مصطلح الحدیث پر بھی ہم نے کچھ تعلیقات لکھ رکھی ہیں (۵) مرسل کی تعریف میں ایک غلط فہمی کا ازالہ … ﴿سلسلہ دینی نصاب﴾ کے تحت اب تک (گھر کا دینی نصاب )مکمل ہوا ہے۔ ﴿سلسلہ تحقیق و تنقید ﴾ (۱) علمی اور تحقیقی بحوث، جو ردود کی صورت میں لکھی جا چکی ہیں۔ (۲) حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ کی کتاب ’’النبراس‘‘ (حصہ دوم ) کی تحقیق و تخریج۔ (۳) حافظ عبداللہ محدث روپڑی رحمہ اللہ کی کتاب ’’اہلحدیث کے امتیازی مسائل‘‘ کی تحقیق وتعلیق۔ (۴) مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ کی کتاب ’’پیارے رسول کی پیاری دعائیں‘‘کی تحقیق و تعلیق۔