کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 226
زکوٰۃ نہیں ہے۔ اسی طرح، غلام، گھوڑے، گدھوں، خچروں، پالتو عاملہ ( باربرداری والے) جانوروں اور آلاتِ تجارت میں بھی زکوٰۃ نہیں ہے۔ نوٹ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے ’’شرعی احکام کا انسائیکلو پیڈیا‘‘ کی پہلی جلد پایہ تکمیل کو پہنچی الحمدﷲ دوسری جلد میں مندرجہ ذیل موضوعات پر بحث ہوگی۔ ان شاء اللہ ۱۔ جانوروں کے احکام۔ ۲۔ سترہ کے احکام۔ ۳۔ طہارت کے احکام۔ ۴۔ عدت کے احکام۔ ۵۔ مساجد کے احکام۔ ۶۔ بیت اللہ کے احکام ۷۔ بیماری اور علاج کے احکام۔ دعا: جو بھائی اور بہن ہماری اس کتاب سے کوئی فائدہ حاصل کرے، وہ خلوص دل سے دعا کر دے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کتاب کو ہمارے میزان حسنات میں شامل کر دے اور جملہ معاونین کو جزاء خیر عطا فرمائے اور مجھے یہ مبارک سلسلہ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور میری ہر طرح کی مشکلات کو دور فرمائے اور میرے دادا محمد یعقوب اور میری دادی عائشہ رحمہم اللہ کو جنت الفردوس عطا فرمائے، کیونکہ وہ میرے لیے بہت دعائیں کیا کرتے تھے۔ آپ کا بھائی ابن بشیر الحسینوی ختم شد