کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 194
پانی کے احکام
انتہائی اختصار کے ساتھ کتاب و سنت کی روشنی میں پانی کے احکام پیشِ خدمت ہیں:
۱۔ وہ پانی جو عام ہے، پاک ہے اور پاک کرنے والا ہے اس کی کئی قسمیں ہیں:
بارش کا پانی:
اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
’’ اور آسمان سے تم پر بارش برسادی تاکہ تمھیں پاک کر دے۔‘‘ ( الانفال: ۱۱)
نیز فرمایا: ’’ اور ہم نے آسمان سے پاک پانی نازل کیا۔‘‘ ( الفرقان: ۴۸)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کو دیکھ کر دعا فرماتے: ’’ اے اللہ ! فائدہ دینے والی بارش برسا۔‘‘ ( صحیح البخاری: ۱۰۳۲)
برف کا پانی:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کے جنازے پر دعا فرمائی:
’’ اے اللہ ۔۔۔ اور اسے پانی ، برف اور اولوں سے دھو ڈال۔ ‘‘( صحیح مسلم: ۹۶۳ وترقیم دارالسلام: ۲۲۳۲)
اَولوں کا پانی:
دلیل برف کے پانی میں گزر چکی ہے۔
سمندروں ( اور دریاؤں ) کا پانی:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سمندر اور دریا کے پانی کے متعلق فرمایا: