کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 193
ثمال الیتامٰی عصمۃ للأرامل ’’وہ گورے مکھڑے والا جس کے روئے زیبا کے ذریعے سے ابرِ رحمت کی دعائیں مانگی جاتی ہیں ۔ وہ یتیموں کا سہارا، بیواؤں اور مسکینوں کا سرپرست ہے۔‘‘ ( صحیح بخاری: ۱۰۰۸ ، آئینہ ٔ جمال نبوت مطبوعہ دار السلام ص ۳۴ ح ۳۲) ۱۱۔ آپ کی آنکھیں ( خوبصورت ) لمبی اور سرخی مائل ( ڈوروں والی) تھیں۔(صحیح مسلم: ۲۳۳۹ دار السلام: ۶۰۷۰) ۱۲: اہلِ ایمان کے نزدیک سب چہروں سے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ ہے۔ (صحیح البخاری: ۴۳۷۲)