کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 189
عورت کے چہرے کے احکام بعض احکام میں عورت اور مرد کا چہرہ مشترک ہے: مثلاً نماز قبلہ رخ ہو کر پڑھنا، قبلہ رخ ہو کر دعا کرنا ، قبلہ رخ ہو کر تلبیہ کہنا ، قبر میں میت کے پورے جسم کو قبلہ رخ کرنا، قبلہ رخ ہو کر پیشاب کرنا منع ہے، چہرے کو دھونے کے احکام، تیمم میں چہرے کے احکام، نماز پڑھتے وقت سترہ کا اہتمام کرنا، حج یا عمرہ میں چہرہ کے احکام، لڑائی اور چہرے کے احکام ، جو لوگوں سے سوال کرتا ہے اس کے چہرے پر قیامت کے دن گوشت نہیں ہوگا، جس کے چہرے پراللہ کی راہ میں غبار پڑا وہ چہرہ کبھی جہنم میں نہیں جائے گا۔ دعا کے بعد دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا۔ ان احکام کی تفصیل گزر چکی ہے لیکن بعض وہ احکام ہیں جو صرف عورت کے ساتھ خاص ہیں وہ درج ذیل ہیں: عورت کا اپنے چہرے کو غیر محرم مردوں سے چھپانا ضروری ہے: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ یٰٓاَایُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَا جِکَ وَ بَنٰتِکَ وَنِسَآئِ الْمُؤْمِنِیْنَ یُدْنِیْنَ عَلَیْھِنَّ مِنْ جَلَا بِیْبِھِنَّ ذٰلِکَ اَدْنٰٓی اَنْ یُّعْرَفْنَ فَلَا یُؤْذَیْنَ وَکَانَ اللّٰہُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا﴾ [ الأحزاب: ۵۹]