کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 171
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری صفوں کو برابر کرتے تھے جب ہم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے ۔جب صفیں برابر ہوجاتیں تو (پھر) آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم )تکبیر کہتے ۔ (أبو داود:۶۶۵وسندہ صحیح) امام کو چاہئے کہ خود بھی صفوں کو سیدھا کرے اورخوب مبالغہ کے ساتھ کرے ۔ امام کو صفوں میں پھر نا چاہئے اور مقتدیوں کے کندھوں اور سینوں پر ہاتھ رکھے اور ان سے کہے کہ سیدھے ہوجاؤ ،آگے پیچھے نہ رہو ۔