کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 159
مونچھوں کے احکام مونچھوں کو ترشوانا چاہئے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ: ’’عشر من الفطرۃ قص الشارب ۔۔۔‘‘ دس خصلتیں فطرت میں سے ہیں( جن میں ) مونچھیں تراشنا بھی ہیں۔ (صحیح مسلم: ۲۶۱) مونچھوں کو ترشوانے میں چالیس دن سے تاخیر نہ کرے: سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’وقت لنا في قص الشارب وتقلیم الأظفار ونتف الإبط وحلق العانۃ أن لا نترک أکثر من أربعین لیلۃ‘‘ ہمارے لیے وقت مقرر کیا گیا کہ ہم مونچھوں کو ترشوانا ،ناخنوں کو اتارنا ،بغلوں کے بال نوچنا اور زیر ناف بال مونڈھنے کو چالیس دنوں سے زیادہ تاخیر نہ کریں۔ (صحیح مسلم:۱/۱۲۹ ح۲۵۸) ساری مونچھوں ( یا بعض مونچھوں ) کو قینچی سے کاٹنا صحیح احادیث سے ثابت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: من لم یأخذ من شاربہ فلیس منا ۔ ’’ جو شخص مونچھوں میں سے نہ لے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘ (السنن الکبریٰ للنسائی: ۹۲۹۳ وسندہ صحیح)