کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 157
داڑھی کے احکام
داڑھی رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:
عشر من الفطرۃ قص الشارب واعفاء اللحیۃ ۔
’’دس خصلتیں فطرت میں سے ہیں جن میں سے مونچھیں تراشنا اور داڑھی بڑھانا بھی ہے۔‘‘ (صحیح مسلم:۲۶۱)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
خالفوا المشرکین وفروا اللحٰی واعفو ا لشوارب۔
’’ مشرکوں کی مخالفت کرو، داڑھیوں کو بڑھا ؤ اور مونچھوں کو پست کرو۔ ‘‘(صحیح البخاري: ۵۸۹۲، صحیح مسلم:۲۵۹)
’’ صحیح بخاری: ۵۸۹۳‘‘ میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ:
انھکوا الشوارب واعفوا اللحٰی ۔
’’ داڑھیوں کو بڑھاؤاور مونچھوں کو اچھی طرح کاٹو۔‘‘
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے کہا:اے اللہ کے رسول( صلی اللہ علیہ وسلم ) اہل کتاب داڑھیوں کو کاٹتے ہیں اور مونچھوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تم مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ اور اہل کتاب کی مخالفت کرو ۔
(مسند أحمد:۵/۲۶۴وسندہ حسن،حسنہ ابن حجر فتح الباری۱۰/۳۵۴)
معلوم ہوا کہ داڑھی رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے۔
حافظ عبد المنان نور پوری حفظہ اللہ فرماتے ہیں کہ: