کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 133
بالوں کے احکام ہمارے پیارے دین اسلام کا موضوع انسان ہے ۔مکمل اسلام انسان کی اصلاح کے لیے ہے مگر افسوس ! جس مسلمان نے پوری دنیا کو اسلامی تعلیمات کے ذریعے امن کا گہوارہ بنانا تھا وہ مسلمان اپنی اصلاح نہ کرسکا ۔انسان کی اصلاح اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ اپنے جسم کے تمام اعضاء کو اسلامی احکامات کے تابع نہ کرلے اور ایسا کرنا اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہ (انسانی اعضاء کے احکام ومسائل )سے واقف نہ ہوجائے۔ انھی بہت سے مسائل میں سے ایک مسئلہ ’’انسانی بالوں ‘‘کا ہے ۔ انسان کے مختلف اعضاء پر اُگے ہوئے بالوں کی مختلف قسمیں ہیں ہم نے اختصار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر عضو کے بالوں کے احکام جو درج ذیل ہیں،الگ الگ بیان کیے ہیں ۔ہم نے اس موضو ع پر ایک مفصل کتاب بھی لکھی ہے جو (بالوں کا معاملہ ) کے نام سے مطبوع ہے اور وہ دارالسلام سے مل سکتی ہے) ۱۔ سر کے بالوں کے احکام ۲۔ ابرؤوں (ابرواں)کے بالوں کے احکام ۳۔ رخساروں کے بالوں کے احکام ۴۔ داڑھی کے احکام ۵۔ مونچھوں کے احکام ۶۔ بغلوں کے بالوں کے احکام ۷۔ زیرِ ناف بالوں کے احکام ۸۔ (کانوں کے اندرونی)سینہ ،کمر،بازوؤں ،ٹانگوں، رانوں، ہاتھوں اور پاؤں پر اُگے ہوئے بالوں کے احکام