کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 128
طول صلاۃالرجل وقصر خطبتہ مئنۃ من فقہہ) آدمی کی لمبی نماز اور مختصر خطبہ دانائی لی علامت ہے ، کا مصداق ہے۔‘‘ (صحیح مسلم:۹۶۹) (احکام و مسائل:۲) ۵۔ خطبہ میں سورہ ق کی تلاوت کرنی چاہیے۔ (صحیح مسلم:۸۷۲،۸۷۳) ۶۔ خطبہ بولی جانے والی ہرمتداول زبان میں جائز ہے ۔بعض لوگوں کا عربی زبان کی شرط لگانا سراسرا جہالت ہے۔کیونکہ خطبہ کا مقصد تذکیر ہے اور تب ہی حاصل ہو گا جب خطبہ سننے والے لوگوں کی اپنی مادری زبان میں ہو گاورنہ خطیب کا ان کی زبان کے علاوہ میں خطبہ دینا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے جس کا کچھ فائدہ نہیں ہو گا۔ نماز جمعہ کے احکام: ۱۔ نماز جمعہ فرض ہے۔ (صحیح البخاری:۸۷۶ نیزدیکھیں: فتح الباری:۲/۳۵۴) مریض،مسافر،عورت نابالغ لڑکے اور غلام کے علاوہ ہر مسلمان پر جمعہ پڑھنا فرض ہے۔ (سنن ابی داؤد: ۱۰۶۷ صحیح) نیز اس پر اجماع ہے کہ عورت اور بچے پر جمعہ پڑھنا فرض نہیں ہے۔ (کتاب الاجماع:رقم۵۲۔۵۳) اگر یہ پڑھنا چاہیں تو پڑھ بھی سکتے ہیں۔ (الاوسط لابن لمنذر:۴/۱۰۱ صحیح) ۲۔ نماز جمعہ کی فرض دو رکعتیں ہیں۔ (سنن النسائی:۵۵۱،سنن ابن ماجہ:۱۱۲۳،صحیح) ۳۔ کس کسی نے نماز جمعہ کی ایک رکعت (جماعت کے ساتھ)پالی تو وہ دوسری رکعت بھی اس کے ساتھ ملالے تو اس کی نماز مکمل ہو جائے گی۔ (سنن النسائی:۵۵۱، سنن ابن ماجہ: ۱۱۲۳، صحیح)