کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 123
غسل کرواگرچہ تم جنبی بھی نہ ہوے ہو۔‘‘ (صحیح البخاری:۸۸۳) ۲۔ خوشبو اور تیل استعمال کرے۔ (صحیح البخاری:۸۸۳،۸۸۴) ۳۔ جمعہ کیلئے عمدہ سے عمدہ کپڑے پہنے جو اس کو مل سکیں۔ (صحیح البخاری:۸۸۶) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر گنجائش ہو تو جمعہ کے لیے روزانہ استعمال ہونے والے کپڑوں کے علاوہ کپڑے بناؤ۔‘‘ (سنن ابن ماجہ:۱۰۹۵امام ابن خزیمہ (۱۷۶۵)نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے۔) ۴۔ جمعہ کے دن مسواک کرے۔ (صحیح البخاری:۸۸۷) ۵۔ جمعہ کے دن مسجد کی طرف جلدی جانا۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جس شخص نے جمعہ کے دن غسل جنابت (کی طرح) غسل کیاپھر پہلی گھڑی میں (مسجد کی طرف)گیا گویا اس نے اللہ کی راہ میں اونٹ کا نذرانہ دیااور جو شخص دوسری گھڑی میں گیا گویا اللہ کا تقتب حاصل کرنے کے لیے ا س نے گائے کا صدقہ کیااور جو تیسری گھڑی میں گیا گویا اس نے سینگوں والے میڈھے کا صدقہ کیا اورجو چوتھی گھڑی میں گیاگویا اس نے مرغی کا صدقہ کیا ،اور جو پانچویں گھڑی میں گیا گویا اس نے انڈے کا صدقہ کیا۔‘‘ (صحیح البخاری: ۹۲۹، صحیح مسلم:۸۵۰) سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو کرآنے والے کا نام بالترتیب لکھتے جاتے ہیں ۔۔۔۔پھر جب امام آجاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر کے خطبہ سننے لگ جاتے ہیں۔‘‘ (صحیح البخاری:۹۲۹) ۶۔ جمعہ کے دن ناخن اتارنا،بغلوں کے بال اکھیڑنا ،زیر ناف بال مونڈھنا اور مونچھیں کاٹنی چاہیے۔