کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 122
کے لیے اور جمعہ کی رات (جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات)کو عبادت کے لیے خاص کرنے سے منع فرمایا۔ (صحیح مسلم:۱۱۴۴/۲۶۸۴) ۶۔ جمعہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجنا چاہیے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجوتمہارا درود مجھے پہنچایا جاتا ہے۔‘‘(سنن ابی داؤد:۱۰۴۷ امام حاکم اور ذہبی نے اسے صحیح کہا ہے۔) ۷۔ جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے جمعہ کے دن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:’’اس میں ایک ایسی گھڑی ہے ،جو مسلمان بندہاس گھڑی میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالی سے کسی چیز کا سوال کرے تو اللہ تعالی اسے ضرور عطا فرماتے ہیں۔ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے اشارہ کیا کہ وہ وقت بہت تھوڑا ہے ۔‘‘ (صحیح البخاری:۹۳۵،صحیح مسلم:۸۵۲) جمعہ پڑھنے والے کے احکام: کتنے مسلمان لوگ بڑی محبت سے نماز جمعہ کو ادا کرنے کے لیے مساجد میں جاتے ہیں ۔مگر وہ جمعہ پڑھنے والے کے احکام سے ناواقف ہوتے ہیں ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمام مسلمانو ں کو ان احکامات کے مطابق اپنی نماز جمعہ کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ۱۔ نماز جمعہ کی طرف جانے سے پہلے نہائے ۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جب تم سے کوئی شخص نماز جمعہ کے لیے آئے تو وہ غسل کرے۔‘‘ (صحیح البخاری:۸۷۷) سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جمعہ کے دن ہر بالغ کے لیے غسل ضروری ہے۔‘‘ (صحیح البخاری:۸۷۹) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جمعہ کے دن