کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 121
جمعہ کے دن کے احکام ۱۔ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں ﴿ الم (1) تَنْزِيلُ ﴾ اور دوسری میں ﴿ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ ﴾پڑھنا مسنون ہے۔ (صحیح البخاری:۸۹۱،صحیح مسلم:۸۷۹) ۲۔ جمعہ کے دن غسل کرنا چاہئے۔ تفصیل کے لیے دیکھئے: (جمعہ پڑھنے والے کے احکام) ۳۔ جمعہ کے دن سورہ کہف کی تلاوت کرنا ۔رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو آدمی جمعہ کے دن اس کی تلاوت کرے گا تو آئندہ جمعہ تک اس کے لیے ایک خاص نور کی روشنی رہے گی۔ (مستدرک حاکم:۲/۳۶۸،صححہ الالباني في صحیح الجامع الصغیر:ح۶۴۷۰) ۴۔ جمعہ کے دن اگر عید آ جائے تو نماز جمعہ میں رخصت ہے۔سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عید پڑھائی،پھر نماز جمعہ پڑھنے کی رخصت دے دی اور فرمایا:’’جو جمعہ کی نماز پڑھنا چاہے پڑھ لے۔‘‘ (أبوداؤد:۱۰۷۰، صحیح ابن خزیمہ: ۱۴۶۴، إسنادہ حسن) ایک دوسری حدیث میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:’’یقینا تمہارے اس دن میں دوعیدیں اکٹھی ہو گئی ہیں پس جو چاہے جمعہ نہ پڑھے، اسے (نمازِ عیدین ہی) نماز جمعہ سے کر جائے گی لیکن ہم تو جمعہ ادا کریں گے۔‘‘ (أبوداؤد: ۱۰۷۳، ابن ماجہ:۱۳۱۱،صححہ الالباني) معلوم ہوا کہ خطیب جمعہ پڑھائے گا مقتدیوں کو اختیار ہے کوئی پڑھنا چاہے پڑھ لے اور جو نہیں پڑھنا چاہتا نہ پڑھے۔ واللّٰه اعلم! ۵۔ صرف جمعہ کے دن کا روزہ رکھنا منع ہے۔کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کا دن روزہ