کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 117
اونٹوں کے باڑے میں۔ (أبو داود:۴۹۳، إسنادہ صحیح) دن میں فرضی نمازوں کے احکام: دن میں مندرجہ ذیل فرضی نمازیں آتی ہیں۔۱:نماز فجر۲:نماز ظہر۳:نمازعصر اسی طرح کی فرضی نمازوں میں ۴:نماز جمعہ ۵:نمازعیدین بھی آتی ہیں اب ان کے احکام کی تفصیل درج ذیل ہے۔ نماز فجر: ۱۔ فجر کی نماز کو جاتے ہوئے یہ دعا پڑھنی چاہیے۔ ’’ اللھم اجعل فی قلبی نورا وفی بصری نورا وفی سمعی نورا وعن یمینی نوراوعن یساری نورا وفوقی نورا وتحتی نورا وامامی نوراوخلفی نورا واجعل لی نورا [وفی لسانی نورا]وعصبی نورا ولحمی نورا و دمی نورا وشعری نورا وبشری نورا [واجعل فی نفسی نورا واعظم لی نورا اللھم اعطنی نورا]۔‘‘ (صحیح البخاری:۱۳۱۶،صحیح مسلم:۷۶۳۔مسلم کی ایک روایت میں ان الفاظ کو سجدہ میں پڑھنے کا ذکر ہے ۔بریکٹ کے اندر والے الفاظ صرف مسلم میں ہیں ۔یہ مختلف روایات کا مجموعہ ہے) ۲۔ نماز فجر سے سویا رہنے کی مذمت۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس آدمی کا ذکر کیا گیا جو ساری رات سویا رہتا ہے صبح کی نماز کے لیے بھی نہیں اٹھتا تو(اس کے متعلق)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بال الشیطان فی اذنہ۔‘‘ شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیتاہے۔ (صحیح البخاری:۱۱۴۴) ۳۔ نمازفجر کی فرض رکعتیں دوہیں۔ سفر میں قصر کے وقت بھی دو ہی پڑھی جائیں گی ۔ (صحیح ابن حبان:۴/۱۸۰ح۲۷۲۷ دوسرا نسخہ۲۷۳۸و صحیح ابن