کتاب: شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا - صفحہ 108
ہوئی نمازپڑھنا درست ہے۔لیکن جب سورج غروب ہو رہا ہو اس وقت جائز نہیں ہے۔ جمعہ کے دن ممنوعہ اوقات میں سے نصف النہار کے وقت نماز پڑھنا درست ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص جمعہ کو نہائے اور جس قدر پاکی حاصل ہو سکے کرے پھر تیل یا اپنے گھر سے خوشبو لگائے اور مسجد کو جائے دو آدمیوں کے درمیان راستہ نہ بنائے پھر جو اس کے مقدر میں نماز ہے پڑھے، پھر دوران خطبہ خاموش رہے تو اس کے گزشتہ جمعہ سے لے کر اس جمعہ تک کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔‘‘ (بخاری:۸۸۳، نیز دیکھیں: مسلم: ۸۵۷) حافظ ابن قیم لکھتے ہیں کہ: ’’جمعہ کے دن زوال کے وقت (نصف النھار)نماز پڑھنا مکروہ نہیں ہے۔۔۔اور وہ ہمارے شیخ ابن تیمیہ کا بھی موقف ہے۔‘‘ (زاد المعاد:۱/۳۷۸) حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ لکھتے ہیں: ’’یہاں نماز سے مانع نصف النھار کو نہیں بلکہ امام کے نکلنے کو نماز سے مانع قرار دیا گیا ہے۔تو معلوم ہو ا نصف النھار کے وقت جمعہ کے دن نماز پڑھنی مکروہ نہیں ہے۔‘‘ (احکام ومسائل:۲/۲۸۴) نیز لکھتے ہیں: ’’جمعہ کے روز بھی زوال ہوتا ہے ،البتہ جمعہ کے روز جمعہ پڑھنے والے جس وقت بھی مسجد میں پہنچیں ۔اس وقت سے لے کر خطبہ شروع ہونے تک جتنی ان کے مقدر میں پڑھ سکتے ہیں۔‘‘ (احکام و مسائل:۲/۳۳۹) بیت اللہ میں ممنوعہ اوقات میں بھی نماز پڑھنا جائز ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: