کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 50
ساتھ ان کی پیروی کی اللہ ان سے راضی ہو ا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے(اللہ ان سے خوش وہ اللہ سے خوش) اور اللہ تعالیٰ ان کے لیے باغ تیار کر رکھے ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہی بڑی کامیابی ہے۔‘‘ متأخر کو چاہیے کہ وہ متقدمین اہل حق و اہل خیر کی پیروی کرے۔بھلے ان کے درمیان کتنا طویل زمانہ ہی کیوں نہ ہواور چاہے یہ پیروی و اتباع عقیدہ و عمل کے لحاظ سے، یا احکام و عبادات کے لحاظ سے، یا اخلاقیات و معاملات کے لحاظ سے، ہر معاملہ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی راہ کی اتباع لازم ہے، اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت اور آپ کا پیغام دنیا بھر میں پھیلانے کے لیے چن لیا تھا۔ انہوں نے وحی کے نازل ہونے کا قریب سے مشاہدہ کیا اور اس کے معانی و مفاہیم، تفسیر و تشریح کو رسالت کی زبان سے سنا اور سمجھااور اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو قیامت تک آنے والوں کے لیے نمونہء ہدایت بنادیا، اللہ تعالیٰ صحابہ کرام کی راہ کو مثالی راہ قرار دیتے ہوئے فرماتے ہیں: ﴿ فَاِنْ اٰمَنُوْا بِمِثْلِ مَآ اٰمَنْتُمْ بِہٖ فَقَدِ اہْتَدَوْا ﴾(البقرۃ: 137) ’’ اگر وہ-آنے والے-اس طرح کا ایمان لے آئیں جس طرح کا ایمان تم لائے ہو، تو یقیناً وہ ہدایت پالیں گے۔‘‘ 2۔ نیزاللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ ﴾(آل عمران: 110) ’’ بیشک تم بہترین امت ہو کہ نیک کام کرنے کو کہتے ہو اور بُرے کاموں سے منع کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو۔‘‘ اس آیت سے استدلال کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود اس آیت کے سب سے پہلے مخاطبین کے بہترین لوگ ہونے کی گواہی دی ہے اور یہ کہ اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم(مہاجرین و انصار) صرف خود ہی بہتر لوگ نہیں تھے، بلکہ اس بھلائی اور بہتری کے داعی اور پیامبر بھی تھے جو تمام لوگوں کو اس کی دعوت دیتے تھے۔ 3۔ نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ قُلْ ہٰذِہٖ سَبِیْلِیْٓ اَدْعُوْٓا اِلَی اللّٰہِ عَلٰی بَصِیْرَۃٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِیْ وَسُبْحٰنَ اللّٰہِ وَمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ﴾(یوسف: 108) ’’ کہہ دو کہ میرا رستہ تو یہ ہے میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں(ازروئے یقین و برہان) سمجھ بوجھ کر میں بھی(لوگوں کو اللہ کی طرف بلاتا ہوں) اور میرے پیرو بھی اور اللہ پاک ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے