کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 457
سکتا سوائے منافق کے، سو جس نے ان سے محبت کی، اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہیں، اور جس نے ان سے بغض رکھا اللہ تعالیٰ ان سے بغض رکھتے ہیں۔‘‘
حضرت عبد اللہ بن مغفل مزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
سابقہ دونوں احادیث صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت انصار کے متعلق تھیں۔جب کہ اللہ کی کتاب میں مہاجر صحابہ انصار صحابہ سے افضل ہیں، توپھر ان کا کیا مقام ہوگا؟
ایسی بھی صحیح روایات موجود ہیں جن میں تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت رکھنے، ان کی تعظیم کرنے اور ان کے بارے میں بول چال میں محتاط رہنے کا حکم آیا ہے۔ معلم ِ انسانیت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں ادب سکھاتے ہوئے فرماتے ہیں:
((قال رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم:((اللّٰه اللّٰه فی أصحابی،لا تتخذوہم غرضا بعدی، فمن أحبہم فبحبی أحبہم، ومن أبغضہم فببغضی أبغضہم، ومن آذاہم فقد آذانی، ومن آذانی فقد آذی اللّٰه، ومن آذ اللّٰه فیوشک أن یأخذہ))[1]
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اللہ اللہ ! میرے صحابہ کے بارے میں ڈرتے رہنا، اور میرے بعد ان کواپنی ملامت کا نشانہ نہ بنانا،پس جو کوئی ان سے محبت کرتا ہے، وہ میری محبت کی وجہ سے ان سے محبت کرتا ہے، اور جو کوئی ان سے بغض رکھتا ہے، وہ میرے ساتھ بغض کی وجہ سے ان سے بغض رکھتا ہے، اور جس نے انہیں تکلیف دی، اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی، اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی، اور جس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی، بہت ہی قریب ہے کہ اسے پکڑ لیا جائے۔‘‘
آنے والے پیرائے میں مصنف رحمہ اللہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں اہل سنت و الجماعت کا مؤقف بیان کررہے ہیں۔
134 مصنف رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
((وإذا رأیت الرجل یطعن علی أحد من أصحاب رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم فاعلم أنہ صاحب قول سوئٍ و ہوی، لقول رسول اللّٰه صلي اللّٰه عليه وسلم: ’’إذا ذکر أصحابي فأمسکوا‘‘۔ و قد علم النبي صلي اللّٰه عليه وسلم ما یکون منہم من الزلل بعد موتہ، فلم یقل فیہم إلا خیراً،
[1] سنن الترمذی الجامع الصحیح -الذبائح، أ بواب المناقب عن رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم، باب فیمن سب أصحاب النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم، حدیث: 3879۔وقال الترمذي:ہذا حدیث غریب لا نعرفہ لا من ہذا الوجہ۔ جامع معمر بن راشد-باب فی فضائل الأنصار، حدیث: 509۔مسند أحمد بن حنبل، مسند المدنیین، حدیث: 16482۔ الاعتقاد للبیہقی۔ باب القول فی أصحاب رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم، حدیث: 294۔