کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 423
’’اورہم نے نزدیک والے(یعنی پہلے)آسمان کو چراغوں سے(ستاروں سے) جو بن(سجایا) اوران چراغوں کو شیطانوں کے لیے مار بھی بنایا اور آخرت میں ان شیطانوں کے لیے ہم نے دوزخ کا عذاب تیار رکر رکھا ہے۔‘‘ دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا: ﴿وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآئِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰہَا لِلنّٰظِرِیْنَo وَ حَفِظْنٰہَا مِنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍo اِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَاَتْبَعَہٗ شِہَابٌ مُّبِیْنٌo﴾(الحجر: 16۔18) ’’اورہم نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے آسمان کو ستاروں سے آراستہ کیا۔اور ہم نے آسمان کو ہر ایک شیطان مردود(کے وہاں جانے)سے بچار کھا ہے۔(فرشتے چوکیدار ی کرتے ہیں)مگر جو کوئی چوری چھپے کوئی بات سن بھاگے تو اس کے پیچھے کھلا(چمکتا ہوا) شعلہ لگتا ہے۔‘‘ تیسرا فائدہ: … ستارے نشانیاں ہیں جنہیں دیکھ کر زمین میں اورسمندروں میں راہیں معلوم کی جاتی ہیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ ہُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ النُّجُوْمَ لِتَہْتَدُوْا بِہَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَo﴾(الانعام: 97) ’’اور اُسی(اللہ) نے تمھارے لیے تارے بنائے کہ جنگل اوردریا کے اندھیروں میں(رات کو) اُن سے راہ کا پتہ لگا لو جو لوگ علم رکھتے ہیں اُن کے لیے ہم نے کھول کر نشانیاں بیان کر دی ہیں۔‘‘ چوتھا فائدہ: … ان کی حرکت کا حساب رکھنے سے ماہ و سال کا حساب رکھنا آسان ہوجاتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَالِقُ الْاِصْبَاحِ وَ جَعَلَ الَّیْلَ سَکَنًا وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ حُسْبَانًا ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمِo﴾(الانعام: 96) ’’صبح کی روشنی(پو) پھوڑنے والا اور رات کو اس نے آرام کے لیے اور سورج اور چاند کو حساب کے لیے بنایا یہ زبردست علم والے اللہ کا باندھا ہوا اندازہ ہے۔‘‘ نیز ارشاد الٰہی ہے: ﴿وَ جَعَلْنَا الَّیْلَ وَ النَّہَارَ اٰیَتَیْنِ فَمَحَوْنَآ اٰیَۃَ الَّیْلِ وَ جَعَلْنَآ اٰیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً لِّتَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ لِتَعْلَمُوْا عَدَدَ السِّنِیْنَ وَ الْحِسَابَ وَ کُلَّ شَیْئٍ فَصَّلْنٰہُ تَفْصِیْلًاo﴾(الاسراء: 12) ’’اورہم نے رات اور دن کے دونمونے بنائے پھر رات کانمونہ تاریک رکھا اوردن کا نمونہ روشن رکھا۔اس لیے کہ تم(دن میں) اپنے مالک کا فضل چاہو(یعنی کمائی کرو) اور اس لیے کہ تم برسوں کی گنتی اورحساب جان