کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 345
﴿ہٰذٰنِ خَصْمٰنِ اخْتَصَمُوْا فِیْ رَبِّہِمْ فَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا قُطِّعَتْ لَہُمْ ثِیَابٌ مِّنْ نَّارٍ یُصَبُّ مِنْ فَوْقِ رُئُ وْسِہِمُ الْحَمِیْمُ٭ یُصْہَرُ بِہٖ مَا فِیْ بُطُوْنِہِمْ وَ الْجُلُوْد o وَ لَہُمْ مَّقَامِعُ مِنْ حَدِیْدٍo کُلَّمَآ اَرَادُوْٓا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْہَا مِنْ غَمٍّ اُعِیْدُوْا فِیْہَا وَ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْحَرِیْقِ﴾(الحج: 19۔22) ’’یہ دو(فرقے مومن اورکافر ایک دوسرے کے) مخالف(مدعی)ہیں جو اپنے اللہ کے باب میں جھگڑرہے ہیں پھر جولوگ کافر ہیں ان کے لیے آگ کے کپڑے قطع کئے جائیں گے(ٹھیک ان کے بدن کے موافق)ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی اونڈیلا جائے گا۔جس(کی گرمی)سے جو ان کے پیٹ میں ہے آنتیں اور کھالیں گل جائے گی۔اوران کے(مارنے کے لیے)لوہے کے گرز ہوں گے۔ہر با جب وہ گھٹ کراس میں سے نکلنا چاہیں گے توپھر اسی میں دھکیل دیئے جائیں گے اور(ان سے کہا جائے گا)جلن کا عذاب چکھتے رہو۔‘‘ 7۔ نیز آگ ان کے پیٹوں کے اندر داخل کردی جائے گی، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْکُلُوْنَ اَمْوَالَ الْبَتٰمٰی ظُلْمًا اِنَّمَا یَاْکُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِہِمْ نَارًا وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا﴾(النساء: 10) ’’بے شک جو لوگ یتیموں کا مال ناحق کھا جاتے ہیں وہ اپنے پیٹ میں آگ بھرتے ہیں(یعنی مرنے کے بعد ان کے پیٹ میں انگارے بھرے جائیں گے) اور(آخرت میں) وہ دوزخ میں جانے والے ہیں۔‘‘ 8۔ انہیں ایسا گرم پانی بطور عذاب کے پلایا جائے گا جس سے ان کے منہ جل بھن کر رہ جائیں گے۔ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّکُمْ فَمَنْ شَآئَ فَلْیُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآئَ فَلْیَکْفُرْ اِنَّآ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًا اَحَاطَ بِہِمْ سُرَادِقُہَا وَ اِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا ِمَآئٍ کَالْمُہْلِ یَشْوِی الْوُجُوْہَ بِئْسَ الشَّرَابُ وَ سَآئَ تْ مُرْتَفَقًا﴾(الکہف: 29) ’’اور(اے پیغمبر لوگوں سے)کہہ دے یہ قرآن حق ہے تمھارے مالک کی طرف سے(اترا ہے)پھر جس کا جی چاہے مانے اور جس کا جی جاہے نہ مانے ہم نے کافروں کے لیے آگ تیار کے لیے تیار رکھی ہے اس کی قناتیں ان کو گھیر لی گی اور اگر(پیا س کے مارے)فریاد کریں گے تویہ فریاد درسی ہوگی پگھلے ہوئے تانبے(یا تیل کی تلچھٹ)کی طرح(گرم)پانی(پینے کو)ملے گاجس سے(سامنے آتے ہی)منہ بھن جائے گے(اس قدر گرم ہوگا) کیا بُرا پانی ہوگا اوردوزخ بھی کیا بُری جگہ ہے۔‘‘ اس طرح کی دوسری آیات جن سے ثابت ہوتا ہے کہ عذاب آگ میں ڈال کر ہی دیا جائے گا۔ جن کی تفصیل کے بیان کا یہ موقع نہیں ہے۔