کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 341
حالت میں نہیں۔
کٹ حجتی کے نقصانات
لیکن کٹ حجتی اور ہٹ دھرمی ہر حال میں حرام و نا جائز ہے۔ اس لیے کہ اس میں حق کا دامن چھوٹ جاتا ہے، اور انسان ذاتیات پر اتر آتا ہے۔ جس کے نتیجہ میں زندیقیت پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے مصنف رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں حرام قرار دیا ہے، جو کہ اہل ِ سنت کا مذہب ہے۔
اوراس کا دوسرا بڑا نقصان یہ ہے کہ ناحق مجادلہ و مناظرہ کئی ایک فرقوں کو جنم دینے کا سبب بنتا ہے اور عام مسلمانوں کے دلوں میں اس سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں جو ان کے ایمان پر پہلا شیطانی وار ہے، جس کے بعد اس عمارت کو گرانا آسان ہوجاتا ہے۔
گمراہی کے درجات
کٹ حجتی اور خواہ مخواہ کی بحث اور بلا وجہ مناظرے تدریجاً دھیرے دھیرے انسان کو گمراہی کی طرف لے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے انسان دین میں شک کرنے لگتا ہے، جوکہ بذات خود گمراہی ہے۔ پھر وہ اپنے اس شک کو یقین سمجھ کر اس کے لیے دلائل تلاش کرتا ہے، اور اس مسئلہ میں لوگوں سے بحث و مناظرہ کرتا ہے۔ جب وہ مناظرہ اور مناقشہ کی حد تک پہنچ جاتا ہے تو اب اسے اپنی ’’أنا ‘‘ کا مسئلہ بنالیتا ہے، لوگوں کے سامنے اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے وہ ہر طرح کے حیلے اور حربے آزماتا ہے۔ اب اسے حق سے بڑھ کر اپنی عزت پیاری ہوتی ہے جس کا ہر صورت میں دفاع کرنا چاہتا ہے، جب یہ مرحلہ آجاتا ہے تو دل پر مہر لگ جاتی ہے، اور آنکھوں پر پردے پڑجاتے ہیں۔ پھر حق بات اسے فائدہ نہیں دیتی۔
حقیقت میں گمراہی کے یہ چار درجے ہدایت کے چار درجوں کے مقابلہ میں آتے ہیں:
ا۔ شک: یہ انابت اور رجوع الی اللہ کے مقابلہ میں آتا ہے۔
ب۔ ضلالت: جب توحید اور دین حق سے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ نہ کیا جائے تو پھر انسان گمراہی کا شکار ہو جاتا ہے، اور راہِ حق چھوڑ کر راہ باطل اختیار کر لیتا ہے۔ یہ درجہ ہدایت کے مقابلہ میں ہے۔
ج۔ جدال: ضلالت کے بعدجدال کی گمراہی کا درجہ آتا ہے۔گمراہ شخص اپنے باطل عقائد ونظریات کو صحیح ثابت کرنے کے لیے اہل حق سے جھگڑا ورمجادلہ کرتا ہے، اور حق بات کو جھٹلاتا اور ردکرتا ہے۔یہ درجہ استقامت کے مقابلہ میں ہے۔
د۔ مہر جباریت:(دل پہ مہر): یہ درجہ ربط قلب(اللہ سے مضبوط تعلق) کے مقابلہ میں آتا ہے۔جب آدمی حق کے مقابلہ میں جھگڑا کرتا ہے اورتمام عقلی ونقلی دلائل سے راہ حق واضح ہوجانے کے بعد اس کو نہیں مانتا، اور ضد وعناد پر ڈٹا رہتا ہے، تواب اس کے دل پر مہر لگ جاتی ہے، پھر کفر ونفاق دل سے باہر نہیں نکل سکتا، اور حق بات دل