کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 31
کے سوا کسی اور شریعت کی پابندی کرنا اور اس میں کسی طرح کی تبدیلی کرنا کفرہے، اور جو یہ اعتقاد رکھے کہ کچھ مخصوص افراد شریعت محمدیہ کی پابندی سے مستثنی ہو سکتے ہیں وہ کافر ہے۔
27۔ دین کی تقسیم ایسی حقیقت کی جانب جو خاص لوگوں کے لیے ہو اور شریعت کی جانب جس کے پابند(خاص لوگوں کے علاوہ) صرف عام لوگ ہوں، اور سیاست کو دین سے الگ کر دینا باطل ہے، بلکہ جو بھی حقیقت وسیاست، شر یعت کے مخالف ہو وہ کفر یاگمراہی ہے۔
28۔ غیب کا علم صرف اﷲ کو ہے کسی شخص کے متعلق علم غیب کا اعتقاد رکھنا کفر ہے، ساتھ ہی یہ اعتقاد رکنا ضروری ہے کہ اﷲ بعض غیبیات سے اپنے رسولوں کو با خبر کر دیا کرتا تھا۔
29۔ کا ہنوں اور نجومیوں کی سچائی کا اعتقاد رکھنا کفر ہے، اور اور ان کے پاس آنا جانا کفر ہے۔
30۔ شریعت میں وسیلہ کا ایک خاص حکم ہے اس لیے ہر وہ کا م جو شرک یا بدعت کا سبب ہو اس کا روکنا ضروری اور واجب ہے۔
31۔ اہل قبلہ میں سے کسی کو جنتی یا جہنمی کہنا جائز نہیں، سوائے ان لوگوں کے جن کے جنتی اور جہنمی ہونے کے بارے میں نص سے ثابت ہے۔
32۔ مسئلہ تکفیر شرعی احکام میں سے ایک ہے، جس کا مرجع کتاب و سنت ہے، لہٰذا کسی مسلمان کو کسی بات یا عمل کی وجہ سے اس وقت تک تکفیر جائز نہیں، جب تک اس کے کفر پر کوئی شرعی دلیل موجود نہ ہو، اور کسی شخص کے کسی قول وعمل کی بنیاد پر کفر کا حکم لگا دینے سے اس وقت تک اس کا کافر ہونا لازم نہیں آتا جب تک اس کے اندر کفر کی ساری شرطیں نہ پائیں جائیں اور تمام ممانعات رفع نہ ہو جائیں، یہ بات یاد رہے کہ مسئلہ تکفیر خطرناک احکام میں سے ایک ہے، اس لیے کسی مسلمان کی تکفیر سے پہلے چھان بین، تحقیق و تدقیق واجب ہے اور ایک مسلمان کی تکفیر سے پر ہیز لازمی وضروری ہے۔
33۔ قرآن کریم اپنے حروف ومعانی کے ساتھ اﷲ کا کلام ہے اسے اﷲ نے نازل کیا اور یہ مخلوق نہیں، اسی نے اسے اتارا ہے اوراسی کی طرف پلٹ کر جائے گا، یہ ایک زندہ جاوید معجزہ ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت پر دلالت کرتا ہے اور قیامت تک ہر طرح کی خرد برد سے محفوظ رہے گا۔
34۔ بندوں کی ہدایت اور گمراہی اﷲ کے ہاتھ میں ہے بعض بندے ایسے ہیں جنہیں اﷲ اپنے فضل سے ہدایت بخشتا ہے اور بعض ایسے ہیں جن کی گمراہی اس کے عدل کے ساتھ مستحکم ہے۔
35۔ بندے اور ان کے افعال مخلوق ہیں، جن کا اس کے سوا کوئی خالق نہیں پس اﷲ بندوں کے افعال کا خالق ہے، اور در حقیقت یہ افعال ان کے ذریعہ انجام پائے جاتے ہیں۔
36۔ دین میں فرقہ بندی اور مسلمانوں کے درمیان فتنہ انگیزی جائز نہیں جس چیز میں مسلمانوں کے مابین اختلاف ہو