کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 279
ومرضی میں کوئی کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کر سکتا۔وہ ہر چیز پر قادر ہے،اور جو کچھ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں وہی ہوتا ہے ان کی مرضی کے خلاف کچھ بھی نہیں ہوتا۔ارشاد الٰہی ہے،
﴿ إِنَّا کُلَّ شَیْئٍ خَلَقْنَاہُ بِقَدَرٍ﴾(قمر،49)
’’ بیشک ہم نے ہر چیز کوایک اندازے کے مطابق پیدا کیا ہے۔‘‘
اور یہ علم ازل سے ابد تک ہے۔خواہ ان افعال کا تعلق اللہ تعالیٰ کی اپنی ذات سے ہو یا بندوں سے۔ارشاد الٰہی ہے،
﴿ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللّٰہَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ وَأَنَّ اللّٰہَ قَدْ أَحَاطَ بِکُلِّ شَیْئٍ عِلْماً﴾(الطلاق، 12)
’’ تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر ایک چیز پر قادر ہے اور اللہ اپنے علم سے ہر ایک چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔‘‘
حدیث میں آتا ہے،
((إن اللّٰه کتب مقادیر الخلائق قبل ان یخلق السموات والأرض بخمسین الف سنۃ عندہ فی الکتاب)) [1]
’’اللہ نے آسمان اور زمین کے پیدا کرنے سے پچاس ہزار سال پہلے تمام اشیاء کی تقدیر اپنے پاس ایک کتاب میں لکھ دی تھی۔‘‘
2۔ کتابت،اس بات پر ایمان کہ اللہ نے ہر ایک چیزکے متعلق معلومات کواس کے وجود میں آنے سے پہلے ہی لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے، ارشاد الٰہی ہے،
﴿أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ مَا فِیْ السَّمَائِ وَالْأَرْضِ إِنَّ ذَلِکَ فِیْ کِتَابٍ إِنَّ ذَلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ﴾(الحج،70)
’’کیا تم نہیں جانتے کہ آسمان وزمین کی ہرایک چیز اللہ کے علم میں ہے اور یہ سب کچھ ایک کتاب میں درج ہے اور اللہ کے لیے یہ بہت آسان ہے۔‘‘
نیز فرمان ِ الٰہی ہے،
﴿مَا اَصَابَ مِنْ مُّصِیبَۃٍ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِیْ اَنْفُسِکُمْ اِلَّا فِیْ کِتَابٍ مِّنْ قَبْلِ اَنْ نَّبْرَاَہَا اِنَّ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیْرٌ ﴾(الحدید، 22)
’’(لوگو)جو آفتیں زمین پر آتی ہیں(مثلا قحط زلزلہ طوفان وغیرہ) اور جو خود تم پر آتی ہیں(مثلا دکھ بیماری موت وغیرہ وہ) سب اس آفت کے پیدا کرنے سے پہلے ہی لوح محفوظ ہیں(لکھی ہوئی) موجود ہیں بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک یہ سب باتیں(لکھ لینا)آسان ہے(کوئی مشکل کام نہیں)۔‘‘
3۔ مشیت و ارادہ، کہ اللہ تعالیٰ کا ارادہ ہوا، اوراس نے چاہا تویہ حوادث / امور سامنے آئے جیسے کفر اور ایمان،
[1] مستدرک حاکم، کتاب الإیمان ح،5۔