کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 271
﴿لِّلّٰہِ ما فِیْ السَّمَاواتِ وَمَا فِیْ الأَرْضِ وَإِن تُبْدُوْا مَا فِیْ أَنفُسِکُمْ أَوْ تُخْفُوہُ یُحَاسِبْکُم بِہٖ اللّٰہُ فَیَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَائُ وَیُعَذِّبُ مَنْ یَّشَائُ وَ اللّٰہُ عَلَی کُلِّ شَیْء ٍ قَدِیْرٌ﴾(البقرۃ،284)
’’ جو کچھ آسمانوں میں اور جوکچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے۔ تم اپنے دلوں کی بات کو ظاہرکرو گے یا چھپاؤ گے تو اللہ تم سے اُس کا حساب لے گا۔ پھر وہ جسے چاہے مغفرت کرے اور جسے چاہے عذاب دے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘
4۔ مخلوقات کے حشر کا مسئلہ، تمام مخلوق خواہ وہ مکلف ہوں یا غیر مکلف، سب اللہ کی بارگاہ میں جمع ہوں گے، اور مظلوم کو ظالم سے بدلہ دلوایا جائے گا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿وَمَا مِن دَآبَّۃٍ فِیْ الأَرْضِ وَلَا طَائِرٍ یَطِیْرُ بِجَنَاحَیْہِ إِلَّا أُمَمٌ أَمْثَالُکُم مَّا فَرَّطْنَا فِیْ الکِتَابِ مِن شَیْء ٍ ثُمَّ إِلَی رَبِّہِمْ یُحْشَرُونَ﴾(الانعام، 38)
’’اور جو جاندار زمین میں ہِلتا ہے اور جو پرندہ اپنے دونوں بازئووں سے اُڑتا ہے(ان میں سے) ہر ایک کی جماعت ہے تمھاری طرح ہم نے کوئی چیز نہیں چھوڑی جو کتاب(لوح محفوظ) میں نہ لکھی ہو پھر(قیامت کے دن یہ سب)اپنے مالک کے سامنے اکٹھا ہوں گے۔‘‘
5۔ انجام کا مسئلہ، ہر انسان کو اللہ تعالیٰ اس کے عمل کے مطابق بدلہ دیں گے، ان میں سے ایک گروہ جنت میں جائے گا، اور ایک گروہ جہنم میں جائے گا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں،
﴿وَکَذَلِکَ أَوْحَیْنَا إِلَیْکَ قُرْآناً عَرَبِیّاً لِّتُنذِرَ أُمَّ الْقُرَی وَمَنْ حَوْلَہَا وَتُنذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْہِ فَرِیْقٌ فِیْ الْجَنَّۃِ وَفَرِیْقٌ فِیْ السَّعِیْرِ ﴾(الشوری، 7)
’’(اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم)اور ہم نے اسی طرح(جیسے یہ وحی بھیجی) آپ پر عربی زبان میں قرآن بھیجا، تا کہ آپ مکہ والوں کو اور جو ان کے گرد رہتے ہیں ڈرائیں اور اسی دن کی خبر سنائیں جس دن لوگ اکٹھے ہوں گے(یعنی قیامت کے دن) جس میں کوئی شک نہیں، خوف دلاؤ،(اس دن) ایک گروہ بہشت میں ہوگا اور ایک گروہ دوزخ میں۔‘‘
روز قیامت لوگوں کی اقسام
روز قیامت لوگ چار قسم کے ہوں گے،
1۔ وہ مؤمنین جو بغیر حساب و کتاب اور عذاب کے جنت میں داخل ہوجائیں گے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((…قال، ھولاء أمتک، و ھولاء سبعون ألفاً قدَّامہم لا حساب علیہم، ولا عذاب۔‘‘قلت، و لِمَ؟ قال، کانوا لا یتکوون و لا یسترقون، و لا یتطیرون و علی