کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 27
اصطلاحی مفہوم:
جماعت سے مراد امت کے سلف صالحین یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین، تابعینؒ اور قیامت تک ان کی صحیح اتباع اور پیروی کرنے والے وہ جملہ افراد ہیں جنھوں نے کتاب اﷲ اور سنت رسول جیسی حق اور صحیح شاہراہ پر اتفاق کیا ہے۔
عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’جماعت وہ ہے جو حق کی موافقت کرے، خواہ تنہاآپ ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘
نعیم بن حماد رحمہ اللہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’یعنی جب جماعت میں فساد وبگاڑ پیدا ہو جائے، تو آپ پر ضروری ہے کہ فساد وبگاڑ سے پہلے جماعت جس منہج اور عقیدہ پر گامزن تھی اسی پر قائم رہیں، اس صورت میں اگر آپ تنہاہیں تو تنہاآپ ہی جماعت شمار ہوں گے۔‘‘