کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 25
شکروتقدیر
میں اپنے والدین اور ان محترم اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری تربیت کی۔
خواہ ان کا تعلق اسکول کی زندگی سے ہے، یا دینی مدارس کی زندگی سے۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے اور ان کے نیک اعمال میں برکت عطا فرمائے۔
جو اساتذہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں،اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے۔
حقیقت میں یہ ان ہی لوگوں کا صدقہ جاریہ ہے۔
جو اساتذہ قید حیات ہیں خاص کر جامعہ محمدیہ مظفر آباد، جامعہ احسن العلوم العربیہ کراچیاور الجامعۃ الاسلامیۃ(مدینہ طیبہ)کے تمام مشایخ کاشکریہ بھی ادا کرتا ہوں کہ ان لوگوں نے میری تربیت کی۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے۔
کما أقدم خالص الشکر والتقدیر إلی أخي فےاللّٰه، المحسن البار، الأستاذ/ المہندس رضا أمین عطیۃ السعدی حفظہ اللّٰه ورعاہ، الذي وفّر لي الفرصۃ الطیبۃ المبارکۃ لإنجاز مخططي وللدعوۃ في سبیل اللّٰه۔ أللٰہم وفقہ لما تحبہ وترضاہ، واجعل عملہ ہذا في میزانہ حسناتہ یوم القیامۃ، ویسر علیہ في الدنیا والآخرۃ کما ھو یسرعلینا لعمل دینک۔