کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 179
میری نسل یا میرے اہل ِ بیت میں سے ایک آدمی نکلے گا جو زمین کو ایسے عدل و انصاف سے ایسے بھر دے گا جیسے عدل و انصاف سے بھر گئی تھی۔‘‘[1] مہدی کی مدت قیام حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حادثات کے ظہور کا خدشہ لا حق ہوا، تو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مہدی میری امت میں ظاہر ہوں گے، اور وہ پانچ سال، یا سات سال یانو سال تک زندہ رہیں گے۔‘‘ [2] حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مہدی میرے اہل بیت میں سے ہوگا، ایک رات میں اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح فرمادیں گے۔‘‘[3] حضرت امِ سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرمارہے تھے: ’’ مہدی میری نسل سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے ہوگا۔‘‘[4] مہدی کی نشانیاں حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ میری آخری امت میں مہدی کا ظہور ہوگا، اللہ اسے بارش سے سیراب کرے گا، اور زمین اپنی نباتات اگائے گی، اور وہ مال کی صحیح صحیح تقسیم کرے گا، مویشی بکثرت ہوں گے۔ امت عظیم ہوجائے گی، اور وہ سات یا آٹھ سال تک حکومت کرے گا۔‘‘[5] ایک دوسری حدیث میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لا تزال طائفۃ من أمتي ظاہرین یقاتلون علی الحق إلی یوم القیامۃ، …قال: فینزل عیسی بن مریم علیہما السلام، فیقول أمیرہم: تعال صل لنا، فیقول: لا إن بعضکم علی بعض أمرائٌ تکرمۃُ اللّٰه لہذہ الأمۃ)) [6] ’’ میری امت میں ایک جماعت ہمیشہ حق پر قائم جہاد کرتی رہے گی، یہاں تک کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نازل
[1] الترمذی، کتاب الفتن، باب: ماجاء في المہدي (2232)، أحمد (3/ 35)، أبو داؤد (4285)، ابن حبان (15/ 236)، السلسلۃ الصحیحۃ (2/ 336) ۔ [2] مسند احمد 3/ 27 ۔ [3] مسند أحمد 1/ 102، ابن ماجہ، کتاب الفتن، باب: خروج المہدی (4136)، صحیح الجامع 2/ 1140۔ [4] ابو داؤد کتاب المہدی (4278)، ابن ماجہ (4086)۔ [5] مستدرک الحاکم کتاب الفتن والملاحم 4/ 558، السلسلۃ الصحیحۃ (2/ 336)۔ [6] رواہ مسلم(1924) کتاب الإیمان،- باب:نزول عیسی بن مریم حاکماً، 395۔