کتاب: شرحُ السنہ - صفحہ 145
سوم:… ان لوگوں کے شفاعت جن کے بارے میں جہنم کا فیصلہ ہوچکا ہے، انہیں جہنم میں نہ داخل کیا جائے۔ جب لوگ پل صراط پار کررہے ہوں گے،اور ان کے اعمال کم پڑ جائیں گے، اس وقت جناب رحمۃ للعالمین پل صراط پر کھڑے سفارش کررہے ہوں گے۔ حضرت ابو ہریرہ اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:
((و نبیکم قائم علی الصراط یقول رب سلم رب سلم، حتی تعجز اعمال العباد، حتی یجيء الرجل فلا یستطیع السیر إلا زحفاً، قال: وفي حافتي الصراط کلالیب معلقۃ مأمورۃ بأخذ من أمرت …)) [1]
’’ اورتمہارے نبی پل صراط پر کھڑے دعا فرما رہے ہوں گے: ’’ اللہ سلامتی ہو، اللہ سلامتی ہو، یہاں تک کہ لوگوں کے اعمال عاجز آجائیں گے۔ حتی کہ ایک آدمی کو لایاجائے گا، وہ چلنے کی طاقت نہیں رکھے گا، مگر گرتے ہوئے۔ فرمایا: پل صراط کے دونوں کناروں پر کانٹے لٹکے ہوں گے، جنہیں لوگوں کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہوگا۔‘‘
چہارم:… اہل جنت میں سے بعض لوگوں کا مقام بلند ہونے کے لیے سفارش۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے:
((دخل رسول اللّٰہ صلي اللّٰه عليه وسلم علی أبي سلمۃ و قد شق بصرہ فأغمضہ، ثم قال: إن الروح إذا قبض تبعہ البصر فضج ناس من أھلہ، فقال: لا تدعوا علی أنفسکم إلا بخیر، فإن الملائکۃ یؤمنون علی ما یقولون ثم قال: ’’ اللّٰهم اغفر لأبي سلمۃ، وارفع درجتہ في المھدیین،واخلفہ في عقبتہ في الغابرین واغفر لنا و لہ یارب العالمین))[2]
پنجم:… ان لوگوں کے لیے شفاعت جو بلا حساب و کتاب جنت میں داخل ہوں گے۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((قلت یاجبریل! ھولاء أمتی؟ قال:لا، ولکن انظر إلی الأفق، فنظرت، إذا سوادٌ کثیرٌ، قال: ھولاء أمتک، و ھولاء سبعون ألفاً قدَّامہم لا حساب علیہم، ولا عذاب۔‘‘قلت: و لِمَ؟ قال: کانوا لا یتکوون و لا یسترقون، و لا یتطیرون و علی ربہم یتوکلون، فقام إلیہ عکاشۃ بن محصن فقال: ادع اللّٰه أن یجعلني منہم، قال: اللّٰهم ! اجعلہ منہم۔ثم قام رجل آخر۔ قال: ادع اللّٰه أن یجعلني منہم، قال: سبقک بہا عکاشۃ)) [3]
[1] مسلم ح: 503۔ مستدرک حاکم ح: 8749۔ قال الألباني: صحیح۔
[2] مسلم ح: 920۔ صحیح ابن حبان 7041۔
[3] رواہ البخاری ح: 6541۔ مسلم 549۔