کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 9
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ : ’’ اِنَّ الرُّقٰی وَ التَّمَآئِمَ وَ التِّوَلَۃَ شِرْکٌ‘‘ ’’جھاڑ پھونک، تعویذ اورحُبّ کے اعمال سب شرک ہیں ۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک دفعہ میرے شوہر عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے میری گردن میں ایک دھاگا دیکھا اور پو چھنے لگے کہ یہ دھا گا کیسا ہے؟ میں نے عرض کی کہ یہ دھاگا مجھ کو دم کر کے دیا گیا ہے۔ یہ سنتے ہی انہوں نے وہ دھاگہ میرے گلے سے کاٹ پھینکا اور یہ فرمایا کہ تم عبداللہ رضی اللہ عنہ کا خاندان ہو، تم شرک سے بے نیاز ہو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جھاڑ پھونک، تعویذ اور اعمالِ حُبّ شرک ہیں ۔ میں نے عرض کی کہ میری آنکھ میں چبھن محسوس ہوتی تھی، چنانچہ میں فلاں یہودی کے ہاں دم کرانے کے لیے جایا کرتی تھی، اس کے دم کرنے سے مجھے سکون سا ہو جاتا تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ