کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 8
۳۔ یہ کہ اس جھاڑ پھونک پر کلی اعتماد نہ کیا جائے، بلکہ یہ اعتقاد رکھا جائے کہ یہ جھاڑ پھونک بذات خود مؤثر نہیں ، بلکہ اس کی تاثیر اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیدا کردہ ہوتی ہے۔
ممنوع دم :ایسی جھاڑ پھونک جس میں شرکیہ الفاظ یا مجہول کلمات ہوں ؛ جیسے غیراللہ سے مدد طلب کرنا اور ان کے نام پردم کرنا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے:
’’بے شک جھاڑ پھونک کرنا،دھاگے اور گنڈھے باندھناسب شرک کے کام ہیں ۔‘‘ [رواہ أحمد و أبو داؤد ]
سنت سے مشروع جھاڑ پھونک کی دلیل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے:
’’تم اپنے منتر وغیرہ مجھ پر پیش کرو ، ایسے منتر میں کوئی حرج نہیں جس میں شرک نہ پایا جاتا ہو۔‘‘ [رواہ مسلم ]