کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 72
٭: تین بار : جو بری چیز دیکھی ہے اس کے شر سے پناہ مانگے۔
٭: کروٹ بدل کر سوجائے۔
٭:اگر دوبارہ ایسے ہی دیکھے تو اٹھ کر وضوء کرے اور دو رکعت نماز پڑھ لے۔[رواہ مسلم (2261)۔]
٭:اور نماز میں آیت الکرسی پڑھے۔
٭:کسی کو بھی اس خواب کے متعلق نہ بتائے۔
٭:ایسا کرنے سے وہ اس خواب کی برائی سے محفوظ رہے گا۔
4: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوجب ایسی گھبراہٹ محسوس ہوتی تو آپ یہ کلمات کہا کرتے تھے:
(( لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْوَاحِدُ الْقَھَّارُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَ الاَرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا الْعَزِیْزُ الْغَفَّارُ۔))[الصحیحۃ 2066]
’’اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ‘وہ اکیلا‘ زبردست ہے؛ آسمانوں و زمین اور جو کچھ انکے درمیان ان کا رب‘ غالب ‘