کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 70
غم و پریشانی سے نجات کے لیے کافی جائے گا۔‘‘
قلق ‘ اور نیند میں گھبراہٹ کا علاج
1: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی چیزسے خوف زدہ ہوتے تویہ دعاء پڑھا کرتے :
(( ہُوَ اَللّٰہُ رَبِّی لاَ اُشْرِکُ بِہٖ شِیْئًا ۔))
[النسائی ؛ عمل الیوم واللیلۃ (۶۵۷)؛الصحیحۃ (۲۰۷۰)]۔
’’وہ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا۔‘‘
2: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی ایک کو نیند میں گھبراہٹ محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ یہ دعاء کرے:
(( اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَِِ))
میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں اسکے