کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 63
ہوں کہ اکثر جنات بہت زیادہ جھوٹ بولتے ہیں ۔پس اس صورت میں اچھی طرح سے تحقیق و تفتیش کرلینی چاہیے۔ تاکہ انسان کسی جن کے جھوٹ کی وجہ سے دوسرے انسان پر ظلم نہ کر بیٹھے ۔
آب زمزم سے علاج کریں :
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’یہ پانی بابرکت ہے ؛ بھر پور غذائیت کی وجہ سے پیٹ بھر دیتا ہے ۔‘‘[صحیح ؛انظر مجمع الزوائد(۳/۲۸۶)۔]
’’اور اس میں بیماری کی شفاء بھی ہے ۔‘‘[المعجم الکبیر (۱۱/۹۸)۔ صحیح]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ زمزم پینے سے وہ مقصد پورا ہوتا ہے جس کیلئے اسے پیا جائے ۔‘‘ [صحیح ابن ماجۃ (۳۰۶۲)۔]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ اگر تم اسے شفاء حاصل کرنے کے لیے پیو گے تو اللہ تعالیٰ