کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 54
شیطان کے شر کے سامنے ڈھال بن جاتا ہے ۔‘‘
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جو انسان کسی جگہ پڑاؤ ڈالے اور پھر تین باریہ کلمات کہے :
1۔(( اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّمَاخَلَقَ۔)) مسلم (۲۷۰۸)۔
’’میں اللہ کے مکمل کلمات کیساتھ پناہ مانگتا ہوں ، اس کی مخلوق کے شر سے ۔‘‘
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو انسان رات کے وقت یہ کلمات تین بار کہہ دے ‘اس انسان کو اس رات میں کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں دے سکے گی۔‘‘
[صحیح الترمذي(۳۶۰۴)۔]
کثرت کے ساتھ یہ ورد پڑھا کریں ۔ اگر کہیں پر پڑاؤ ڈالیں ؛ یا سیر تفریح کے لیے جائیں ؛ تو یہ ورد پڑھ کر بیٹھیں ۔ کوئی چیز تکلیف