کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 53
’’اپنا ہاتھ اس جگہ رکھو جہاں تم اپنے جسم سے درد محسوس کرتے ہو اور تین مرتبہ ((بِاسْمِ اللّٰہِ)) کہو اورپھر سات مرتبہ یہ دعا پڑھو:
((أَعُوذُ بِاللّٰہِ وَقُدْرَتِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُُ وَ أُحَاذِرُ۔))
سنت نبوی سے علاج :
تعوذات ‘ جامع دعائیں اور دم پڑھ کر پھونکے جائیں ۔ دعائیں اور دم یہ ہیں :
٭ [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا]:
(( لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُوَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ )) [ مسلم ۲۶۹۱]
’’اللہ کے علاہ کوئی معبود نہیں ، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کی بادشاہت ہے اور وہی تمام تعریفوں کا مالک ہے ، اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘سومرتبہ صبح کے وقت۔
جو انسان روزانہ سو بار یہ کلمہ پڑھ لے‘ تو اس کے لیے تمام دن