کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 5
کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج
مصنف: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی
پبلیشر: دار المعرفۃ پاکستان
ترجمہ:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
مقدمہ
الحمد للّٰہ رب العالمین و أصلي و أسلم علی المبعوث رحمۃ للعالمین نبینا محمد و علی آلہ وأصحابہ أجمعین ،وبعد!
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اکیلا معبود برحق ہے ‘ اس کا کوئی شریک نہیں ؛ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں ۔ آپ پر اللہ تعالیٰ کے لاکھوں کروڑوں درود و سلام ہوں ۔امابعد :
انسان کے احوال میں جتنی بھی تبدیلی آئے؛ وہ عبودیت کے رنگوں میں پلٹتا رہتا ہے۔جب وہ بیمار ہو؛ یا پھر اسے کوئی پریشانی لاحق ہو‘ یا اسے کوئی دکھ پہنچے؛ یا کوئی گھبراہٹ محسوس ہوتی ہے تووہ