کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 37
چیزیں کونسی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا اور جادو کرنا اور کسی معصوم نفس کاناحق قتل کرنا؛ اور یتیم کا مال کھانا، سود کھانا، جہاد سے دشمن کے مقابلہ سے بھاگنا اور پاکدامن عورتوں پر بدکاری کی تہمت لگانا۔[ مسلم:ج1 :ح 263] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم معوذات پڑھ کر خود کو دم کیا کرتے تھے۔[بخاری] کسی دوسرے نیک آدمی سے بھی دم کروایا جاسکتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کیا کرتی تھیں ۔‘‘[بخاری] یہ موضوع بہت طویل ہے؛ یہاں پر اتنا بیان کافی ہے۔داروی جی ٭٭٭ نظر بد سے حفاظت مسلمان بذیل طریقہ کار سے نظر بد سے بچ سکتا ہے: