کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 34
۱۰۔ حاسد ‘ باغی‘ اور موذی کے ساتھ احسان۔ جو انسان جتنا بھی زیادہ حسد کرے‘ تکلیف دے اور سر کشی پر اتر آئے‘ اسی قدر اس کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کیا جائے۔
ان دس اسباب کی بنا پرحاسد ؛ بدنظراور جادو گر کی برائی اور شر سے اپنی حفاظت کی جاسکتی ہے۔
فائدہ: کثرت کے ساتھ’’ لا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ ‘‘کا ورد کرنے سے بڑی بڑی مشکلات آسان ہوجاتی ہیں ؛مصائب اور پریشانیاں ٹل جاتی ہیں ؛ اور غم سے نجات مل جاتی ہے۔ نیک اعمال میں بہت بڑے اضافے کا سبب ہے؛ اسی لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جنت کا ایک خزانہ قرار دیا ہے ۔
دم کی شرعی حیثیت
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
ہم عہد جاہلیت میں جھاڑپھونک کیا کرتے تھے۔ ہم نے عرض کی :