کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 33
۶۔ توکل : جو کوئی اللہ سبحانہ و تعالیٰ پر توکل کرتا ہے ؛ اللہ تعالیٰ اسے کفایت کرجاتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَمَنْ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ اِِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمْرِہٖ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیْئٍ قَدْرًا﴾[الطلاق ۳] ’’اور جو کوئی اللہ پر توکل کرے تو وہ اسے کافی ہو جاتا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ اپنے کام کو پورا کرنے والاہے، یقینا اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کے لیے ایک اندازہ مقرر کیا ہے ۔‘‘ ۷۔ فراغت قلب: اپنے دل سے برے خیال نکال دے۔ اور اپنی سوچ و فکر کوپاک و صاف کرلے۔ ۸۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ان تمام گناہوں سے سچی توبہ کرے ۔ ۹۔ صدقہ اور احسان : بلاؤں کو ٹالنے اور ان کو ختم کرنے میں ؛نظر بد اورحاسد کی اذیت سے بچنے میں صدقہ اور احسان [مخلوق خدا کے ساتھ بھلائی]کو بڑی عجیب تاثیر حاصل ہے۔