کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 32
حضرت عقبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے عقبہ! کیامیں تمہیں دو بہترین پڑھی جانے والی سورتوں کی خبر نہ دوں ؟ وہ ہیں سورت الفلق اور سورت الناس؛اے عقبہ ! جب بھی تم بیدار ہو؛ یا سونا چاہو تو یہ سورتیں پڑھ لیا کرو؛ کوئی سوال کرنے والا سائل؛ یا پناہ مانگنے والا ان جیسی پناہ نہیں مانگ سکتا۔ [جامع الأصول ۸/ ۴۹۱۔]
’’بیشک ان سورتوں سے کوئی بھی انسان بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ان سورتوں کو بدنظری ختم کرنے ‘جادو سے بچنے اور تمام آفات و مصائب سے حفاظت کرنے میں خاص تاثیر حاصل ہے ۔‘‘
۵۔ دشمن کے مقابلہ میں صبر کرنا: نہ ہی اس سے لڑائی کرے ‘اور نہ ہی اس سے شکوہ کرے۔اور نہ ہی اپنے دل میں اسے تکلیف دینے کا خیال لائے۔دشمن اور حاسد پر فتح پانے کے لیے صبر جیسی بے مثال چیز کوئی اور نہیں ۔