کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 28
حفاظت کا ذریعہ وسبب بن جاتی ہے۔ ٭ آیت الکرسی پڑھنا: فرض نمازکے بعدپہلے دیگرمسنون اذکار پڑہے جائیں ‘ پھر آیت الکرسی پڑھی جائے۔ اور سوتے وقت اور صبح وشام ایک ایک باریہ پڑھی جائے۔آیت الکرسی یہ ہے: ﴿اَللّٰہُ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُط لاَ تَأْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلاَ نَوْمط لَہٗ مَا فیِ السَّمٰوٰتِ وَمَافِی الْاَرْضِط مَنْ ذَاالَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلاَّ بِاِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ مَابَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَ مَا خَلْفَھُمْ وَلَایُحِیْطُوْنَ بِشَیْیئٍ مِنْ عِلْمِہٖ اِلاَّ بِمَا شَآئَ ط وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَ لَا یَؤدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾۔[البقرۃ ۲۵۵] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’آیۃ الکرسی ﴿اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ ۵ اَلْحَیُّ الْقَیُوْمُ﴾ پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک محافظ مقرر ہوجائے گا اور شیطان