کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 27
مسنون دعاؤوں اور اذکار کے ذریعہ حفاظت کا اہتمام
[ان دعاؤوں میں سے :]
ہر کام کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا: یہی وجہ ہے کہ کھانے پینے سونے جاگنے اور گھر میں داخل ہونے یا باہر نکلنے کی جتنی بھی دعائیں ہیں ؛ان کے شروع میں (بِسْمِ اللّٰہِ)آتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بنی آدم جب وہ حمام میں داخل ہوں توان کی شرمگاہوں جنات کی آنکھوں کے درمیان پردہ’’ بسم اللہ‘‘ ہے۔‘‘[الترمذی]
((بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔))
’’اس اللہ کے نام کیساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین میں ہو یا آسمانوں میں اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘
تین تین بار صبح و شام یہ دعاء پڑھ لینا انسان کے لیے ہر برائی اور شروفساد سے