کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 26
کا چھوڑ دینا باعث حسرت وندامت ہے۔ اور [بطلہ ]جادو گر اس [کو توڑنے] کی طاقت نہیں رکھتے ۔‘‘صحیح مسلم (۸۰۴)۔
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :بطلہ سے مراد: جادو گر ہیں ۔
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’’بیشک اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کے پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک نوشتہ تحریر فرمایا تھا؛ اس میں سے دو آیات اتاری ہیں جن سے سورت بقرہ ختم ہوتی ہے؛ جس گھر میں ان کی تلاوت ہوتی ہو؛ شیطان اس سے تین دن کے فاصلے تک دور بھاگ جاتا ہے۔‘‘ [مستدرک حاکم/صححہ الألبانی]
۵۔نوافل کی ادائیگی:سنت اور نفل نماز گھروں میں پڑھنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان گرامی ہے:’’اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ؛ گھروں میں نمازپڑھا کرو۔‘‘[صحیح مسلم ]