کتاب: شرعی طریقہ دم و علاج - صفحہ 24
﴿وَ اِنْ تَصْبِرُوْا وَ تَتَّقُوْا لَا یَضُرُّکُمْ کَیْدُھُمْ شَیْئًا﴾۔ [آل عمران ۱۲۰]
’’اگر تم صبر کرتے رہے اور تقوی اختیار کرتے رہے توان کا فریب تمہیں کچھ نقصان نہ پہنچا سکے گا ۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’إِحْفِظِ اللّٰہَ یَحْفِظْکَ ‘‘[صحیح الترمذي (۲۵۱۶)]
’’تم اللہ کی حدود کی حفاظت کرو وہ تمہاری حفاظت کرے گا۔‘‘
۳۔ واجبات کی ادائیگی اور حرام سے اجتناب گناہوں سے توبہ: اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿مَنْ کَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الْآخِرَۃِ نَزِدْ لَہٗ فِیْ حَرْثِہِ وَمَنْ کَانَ یُرِیْدُ حَرْثَ الدُّنْیَا نُؤتِہِ مِنْہَا وَمَا لَہٗ فِی الْآخِرَۃِ مِنْ نَّصِیبٍ﴾۔ [الشوری ۲۰]
’’جو کوئی آخر ت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اس کے لیے اس کی کھیتی